اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پھر غزہ آنا چاہیے، آؤں گا بھی‘

گزشتہ روز مصری دارالحکومت قاہرہ میں اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں تباہ ہوجانے والے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی تعمیرِنو پر ہونے والی کانفرنس میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک کی امداد کے وعدے کیے گئے۔ جبکہ آج برطانوی پارلیمان میں ایک اُس قرارداد پر رائے شماری ہوگی جس میں فلسطین کو انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں پر قائم ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ پچاس روز کی اس جنگ کے شکار لوگوں کی بہت بڑی اکثریت فلسطینیوں کی ہے جن میں سے بہت سے عام شہری ہیں۔ بہت سے لوگوں کی زخموں کی وجہ سے زندگی ہی بدل کر رہ گئی۔ گزشتہ دنوں برطانوی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم غزہ کے بڑےہسپتال میں ایسے لوگوں کی مدد کرنے گئی۔ آئیے اُن ہی میں سے ایک ڈاکٹر کی رودادِ سفر دیکھتے ہیں۔