اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نائیجیریا مہلِک ایبولا وائرس سے پاک

عالمی ادارہ صحت نے چھ ہفتے تک ایبولا کا کوئی کیس سامنے نہ آنے کے بعد نائجیریا کو باضابطہ طور پر وباء سے پاک قرار دے دیا ہے۔ مگر ماہرین کے مطابق نائجیریا پر ایبولا ایک بار پھر حملہ آور ہو سکتا ہے۔ نائجیریا سے پہلے سینگال کو بھی وباء سے پاک قرار دیا جا چکا ہے مگر ایبولا اب بھی سیرا لیون، گِنی اور لائبیریا میں پھیل رہا ہے۔ نامہ نگار وِل راس کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں حسین عسکری