سکول کی طالبات
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے تعلیم کے حق سے محروم‘

تعلیم کی صورتِ حال پر تحقیق اور کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’الف اعلان‘ کی تازہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھی پاکستان کو اُن ممالک میں شمار کیا ہے جہاں دسیوں لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

ہماری ساتھی عنبر شمسی نے گرجرانولا شہر کے قریب ایک گاؤں کے ایک سکول جاکر وہ عوامل جاننا چاہے جو بچوں کو سکولوں سے دور رکھتے ہیں۔