دنیا کا سب سے نم علاقہ
بھارتی ریاست میگھالے کا موسن رام گاؤں کرۂ ارض پر سب سے نم جگہ
-
بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے کے دور دراز علاقے کھاسی پہاڑیوں پر سالوں بھر زبردست بارش ہوتی ہے۔ ’میگھالے‘ سنسکرت کا لفظ ہے: میگھا = بارش اور لے = گھر۔
-
اس علاقے میں ایک سال میں ایک ہزار انچ سے زیادہ بارش درج کی گئی ہے جو عالمی ریکارڈ ہے۔
-
فوٹوگرافر ایموس چیپل نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے میں موسن رام گاؤں کا دورہ کیا۔ اس گاؤں کو کرۂ ارض پر سب سے نم جگہ کا لقب دیا گیا ہے۔
-
سالوں بھر بارش والے علاقے میں رہنے پر ایک مقامی شخص ونچسٹر لنگ کوئی کہتے ہیں: ’ہم اس کے بارے میں ہی نہیں سوچتے رہتے۔ یہاں ہمیشہ بارش ہوتی رہتی ہے اور ہمیں کام کرنا ہے تو اس کے بارے میں زیادہ سوچنا درست نہیں۔‘
-
چیپل کا کہنا ہے کہ ’اس علاقے میں روایتی چھتری کے ساتھ مزدوروں میں نوپ بھی بہت مقبول ہے۔‘
-
’بانس اور کیلے کے پتوں سے بنے یہ نوپ ایک چھوٹی کشتی کی طرح نظر آتے ہیں اور مزدور اسے سر پر لگا کر اپنے کام میں مشغول رہتے ہیں۔‘
-
بھارت میں 80 فی صد بارش مون سون کے درمیان ہوتی ہے۔
-
سالانہ بارش کا 75 فی صد جون اور ستمبر کے درمیان ہوتا ہے۔
-
بھارت میں اچھے مون سون کا مطلب بہتر فصل ہے جس کے نتیجے میں بہتر معیشت۔
-
خراب مون سون کے نتیجے میں خشک سالی کا سامنا ہوتا ہے اور کسانوں کے لیے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔
تصاویر
خوش نما دسترخوان اور خوش رنگ پکوان
- 26 اپريل 2018
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018