اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خوف کے سائے میں تجارت‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی لگ بھگ بیس افراد کی جان لے چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے ہیں۔ آج بھی ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں انڈین سکیورٹی فورسز اور چناب رینجرز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام بھی لگاتے ہیں۔ لیکن اِس کے باوجود کشمیر کی سرحد پر کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ لائن آف کنٹرول سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔