اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بلاول کے لیے راستہ بڑا واضح ہے

محترمہ بے نظیر بھٹو کی درینہ ساتھی ناہید خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر صفدر عباس نے جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام سے ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔ بی بی سی اردو سروس کے نامہ نگار فراز ہاشمی سے بات کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ نئی جماعت کو پارٹی کا فیکش یا گروپ کہنا غلط ہو گا۔