اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بوکو حرام نے حکومت کی نا اہلی کو استعمال کیا ہے‘

انساني حقوق کي عالمي تنظيم ہيومن رائٹس واچ نے آج جاري کي گئي اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ نائجيريا ميں اسلامي شدت پسند تنظيم بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والي لڑکيوں کو ريپ، جسماني اور ذہني تشدد اور ہر طرح کي غلامي کا سامنا ہے۔ بی بی سی اردو ٹی وی کے پروگرام سیربین میں عالیہ نازکی نے بي بي سي ہاؤسا سروِس کے عليو ٹانکو سے بات کي اور اُن سے يہ پوچھا کہ وہ بوکو حرام کو کيسے ديکھتے ہيں۔ کيا يہ صرف کچھ جرائم پيشہ اور موقع پرستوں کا گروہ ہے يا يہ ايک نظرياتي گروپ ہے جو کسي خاص مقصد کے ليے لڑ رہا ہے؟