اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

معین علی کی داڑھی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر معین علی نے اِس برس شاندار کارکردگی دکھائی۔ اُن کی اچھی پرفارمنس کے علاوہ اُن کی ایک وجۂ شہرت اُن کی داڑھی بھی ہے۔ وہ ایک باعمل مسلمان ہیں اور گزشتہ دنوں کھیل کے دوران غزہ کی آزادی سے متعلق رسٹ بینڈ پہنے کی وجہ سے بھی خبروں میں آئے۔ بی بی سی کے انکُر ڈیسائی نے معین علی سے اُن کے کھیل اور مذہبی سوچ کے درمیان تعلق کے بارے میں بات کی۔