اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈيا: کرائے کی کوکھ کا بڑھتا ہوا کاروبار

اولاد کے خواہشمند ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کی یا تو کسی وجہ سے اولاد نہیں ہو سکتی یا وہ اِس عمل سے گزرنا ہی نہیں چاہتے۔ انڈیا میں ایسے افراد کے لیے سروگیسی ایک الگ صنعت بن گئی ہے۔ سروگیسی وہ عمل ہے جس میں ایک عورت ایسے لوگوں کی خاطر بچہ پیدا کرنے کے لیے اپنی کوکھ کرائے پر دیتی ہے۔ اِس وقت انڈیا میں سروگیسی پر تازہ اعداد وشمار موجود نہیں لیکن دو ہزار بارہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اِس کاروبار کا سالانہ حُجم چالیس کروڑ ڈالر تھا، جبکہ ملک بھر میں تین ہزار فرٹیلٹی سینٹر ہیں انڈیا میں سروگیٹ ماؤں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے کوئی قانون نہیں ہے جس کی وجہ سے آسانی سے اُن کا استحصال کیا جاسکتا ہے۔ سہیل حلیم کی رپورٹ۔