اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دونوں ملکوں کو آگے بڑھنا ہو گا‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستان سے امن مذاکرات کاسلسلا منقطع کرنا بچگانہ پن کا مظاہرہ ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما اور معروف بھارتی سیاستدان رام جیٹملانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امن مذاکرات کا سلسلہ اس بات پر منقطع کرنا کہ علیحدگی پسند کشیمری رہنما پاکستان کے سفیر سے ملے ہیں، بھارت کی جانب سے بچگانہ پن کا مظاہرہ ہے۔ان کے اس بیان پر بی بی سی کی ماہ پارہ صفدر نے رام جیٹملانی سے انٹرویو میں پوچھا کہ ان کی تجاویز کیا ہیں۔