شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا بےگھر افراد کو کوئي اميد ہے؟

جنگ سے متاثرہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے بےگھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری نے ستر کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ’ڈونرز کانفرنس‘ میں متعدد ممالک اور امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ہمارے ساتھي رفعت اللہ اورکزئي نے بنوں میں پناہ گزین کیمپ میں مقيم افراد کے حالات کے بارے ميں جاننے کي کوشش کي۔