امریکہ کے صدر براک اوباما چینی صدر کے ہمراہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکہ و چین کا کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کا اعلان

امریکہ اور چین نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے نئے اہداف کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور چین مل کر مجموعی طور پر دنیا میں پينتاليس فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ صدر اوباما نے اِس معاہدے کو 'تاریخی' قرار دیا لیکن رپبلکن رہنماؤں نے صدر براک اوباما کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اِن اہداف کو ’غیر حقیقت پسندانہ‘ قرار دیا ہے۔