افغان صدر اشرف غنی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا پاک افغان تعلقات بہتر ہوں گے؟

افغان صدر اشرف غنی تیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔ سفر کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں افغان صدرنے کہا کہ وہ اس دورے پر انتہائی پراعتماد طریقے سے مکمل ایجنڈے کے ساتھ آئے ہیں اور یہ دورہ ماضی کے دوروں سے مختلف ہوگا۔

افغان صدر نے آمد کے بعد راولپنڈی میں فوجی ہیڈکواٹرز میں فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے جب حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوچکا ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔اسلام آباد سے ہارون رشید۔