اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہالینڈ میں برڈ فلو کی تصدیق

برڈ فلو کی ایک انتہائی متعدی قسم ہالینڈ کے ایک گاؤں میں پائی گئی ہے۔ ملک بھر ميں اب مرغی اور انڈوں کی نقل و حرکت پر تین دنوں کے ليے پابندی عائد ہے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے یورپی کمشن ميں آج اجلاس منعقد ہوا۔ يورپي اتحاد کے مطابق برڈ فلو کے وائرس کي يہ قسم انسانوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ برطانيہ ميں بھي ايک فارم پر برڈفلو کے بعد پولٹري کو تلف کيا گيا ہے تاہم يہ وائرس متعدي نہيں تھا۔