شدت پسندی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شدت پسندی سے ہلاکتیں، پاکستان تیسرے نمبر پر‘

دہشت گردی پر جاری کردہ تازہ ترین عالمی رپورٹ کے مطابق ساری دنیا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ’انسٹی ٹیوٹ فور اکنامکس اینڈ پیس‘ کی جاری کردہ اس رپورٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں سنہ دو ہزار بارہ کی بہ نسبت چالیس فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اِس گلوبل ٹیررزم انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں دہشت گرد حملوں میں تئيس سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔