اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بیٹا بلوچستان روزی کے لیےگیا لیکن بے قصور مارا گیا‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک پولٹری فارم پر کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اِغواء کر کے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعے کو ایک ماہ ہو چکا ہے لیکن غریب مزدوروں کے لواحقین کی مالی مدد کے وعدے پنجاب حکومت نے پورے کیے نہ بلوچستان حکومت نے۔

جن گھرانوں کے کفیل بظاہر صوبائی تعصب کے باعث مارے گئے اُن میں سے سات کا تعلق جنوبی پنجاب کی تحصیل لیاقت پور سے تھا۔

اُن کے علاقے میں احساسِ محرومی اور لسانی تفریق کی فضاء ہے۔ ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر نے متاثرہ خاندانوں سے بات کی اور یہ رپورٹ تیار کی جو ایک مزدور کی آواز سے شروع ہو رہی ہے جو پولٹری فارم پر حملے میں محفوظ رہے۔