اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’افغان فوج تنہا طالبان کا مقابلہ نہیں کر سکتی‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption افغان صدر اشرف غنی

صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکہ کے جنگی مشن کے دائرۂ کار میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔افغانستان سے نیٹو کی غیر ملکی افواج کا انخلا رواں برس کے اختتام تک مکمل ہونا ہے تاہم امریکہ کے ہزاروں فوجی اس مدت کے خاتمے کے بعد کم از کم دو برس تک افغانستان میں رہیں گے۔ اس پر بی بی سی کی نصرت جہاں نے افغانستان پر کئی کتابوں کے مصنف اور خطے کے امور کے تجزیہ کار موسی خان جلال زئی سے بات کی اور پوچھا کہ اس فیصلے کے پس منظر میں افغانستان کے اندرونی معاملات کارفرما ہیں یا پھر بیرونی معاملات؟