اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبر پختونخوا: ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

پاکستان ميں شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے بقول سنہ 2013 کي نسبت رواں سال پرتشدد کارروائیوں میں مجموعی طورپر سات فیصد کمی ہوئي اور خودکش حملے بھی 45 فیصد کم ہوئے ليکن ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وادی سوات میں طالبان مخالف امن کمیٹیوں کے رہنماؤں پر جاری شدت پسند حملوں میں اٹھارہ سربراہان یا اراکين امن کمیٹی کو ہلاک کيا گيا۔ سوات سے رفعت اللہ اورکزئی کي رپورٹ۔