اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

غذائی قلت: تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

سندھ کے صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاري اور غير سرکاري اداروں کی جانب سے کیے گئے جائزوں میں بھی اِس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بچوں اور حاملہ خواتین میں غذائی قلت موجود ہے۔ حکومت نے زچہ و بچہ کے لیے خصوصی اضافی خوراک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن کئی علاقے اب بھی اِس مدد سے محروم ہیں۔

تین کمیشنز اور کمیٹیوں کی رپورٹس اور بدانتظامی و غفلت کی نشاندہي کے باوجود صوبائي حکومت اِس صورتحال کو سازش قرار دیتی ہے۔ مِٹھی تھرپارکر سے ریاض سہیل کی رپورٹ