اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سرکاری ہسپتال میں بیس سے زیادہ بچے ہلاک

ايک طرف اگر تھر ميں قحط اور غذائي قلت کي وجہ سے بچے ہلاک ہو رہے ہيں، تو دوسري طرف پنجاب کے شہر سرگودھا کے سرکاری ہسپتال کی نرسری میں بھي بیس سے زيادہ نوزائیدہ بچے حال ہي ميں ہلاک ہوئے ہيں۔ اِن ہلاکتوں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ اقدامات تو کیے گئے ہیں، تاہم صوبے کے نسبتاً ترقی یافتہ علاقے کے ایک بڑے ہسپتال میں بچوں کی اموات نے سب کو چونکا دیا ہے اور اب نرسری میں علاج کے لیے آنے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سرگودھا سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ