اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں مسلمانوں کو ہندو بنانے پر احتجاج

بھارت کے شہر آگرہ میں ہندو تنظیموں کے ذریعے دو سو سے زیادہ مسلمانوں کو ہندو بنائے جانے پر سخت احتجاج ہوا ہے۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بجرنگ دل نے جبراً ہندو بنایا۔ پولیس نے ہندو رہنماؤں کے خلاف مذہب کی جبری تبدیلی کا ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لیکن ہندو تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرسمس کے روز ایک بڑے پروگرام میں ہزاروں عیسائیوں اور مسلمانوں کو ہندو بنانے والے ہیں۔ دہلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ