اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بھی شدید متاثر

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں عالمي ماحولياتي کانفرنس آج آختتام کو پہنچ رہي ہے۔ بارہ دن تک جاري رہنے والي اس اہم کانفرنس ميں طے يہ کرنا تھا کہ صنعتي آلودگي اور زہرلي گيسوں کو کم کرنے ميں کون سا ملک کتني ذمہ داري نبھائے گا۔

شديد ماحولياتي تبديليوں سے متاثرہ ملکوں کي اکثريت زرعي ممالک کي ہے۔ پاکستان ميں زراعت معيشت کي ريڑھ کي ہڈي ہے اور ملک کي چاليس فيصد سے زيادہ آبادي براہ راست کاشتکاري سے منسلک ہے۔

ہماری ساتھی عنبر شمسی نے ماحولياتي تبديليوں کے اثرات کا نظارہ صوبہ پنجاب کے صحرائي علاقے 'تھل' ميں ديکھا