اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پشاور حملہ: بیس افراد ایک ہی علاقے سے

پشاور کے آرمی سکول میں ہلاک ہونے والے انیس بچوں اور ایک استانی کا تعلق شہر کی ایک ہي رہائشی کالونی گلبہار سے تھا۔ پشاور شہر کی طرح گلبہار کے لوگ بھی افسردہ ہیں۔ اس علاقے میں حکیم بخاری کالونی میں نویں جماعت کے دو طالبعلم اور استانی سحر افشان رہتے تھے۔ ان تینوں نے دیگر بچوں کو شدت پسندوں سے بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی۔ پشاور سے عزيز اللہ خان کي رپورٹ