اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ 16 دسمبر کے بعد درندگی کا کوئی حامی نہیں‘

وزیراعظم پاکستان کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے گی اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ پشاور میں طالبان کے ہاتھوں بچوں کے قتل عام اور اس کے بعد دہش تگردی کے خلاف تشکیل پانے والی پارلیمانی کمیٹی کے حوالے سے بی بی سی اردو کے پروگرام سیریبن میں نازیہ ممین سے بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے لال مسجد کے امام کے خلاف مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ 16 دسمبر کے بعد کے پاکستان میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو درندگی کی حمایت کرتا ہو۔