اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چودہ برس کي عمر ميں سزائے موت

سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے ایک تئیس سالہ مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھیں چودہ برس کی عمر میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ شفقت حسین اُن لوگوں میں شامل ہیں جن کی رحم کی اپیلیں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد مسترد ہوئیں۔ ہمارے ساتھی ہارون رشید نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شفقت حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی۔