دولت اسلامیہ کی قید میں رہنے والی دو ایزیدی بہنیں اپنی کہانی سنا رہی ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عراق میں یزیدی خواتین کی غلامی کی کہانی

عراق کی اقلیتی یزیدی برادری نے کہا ہے کہ اُن کی تقریباً ساڑھے تین ہزار عورتیں اور لڑکیاں خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی اسلامی شدت پسند تنظیم کے قبضے میں ہیں، جنہیں جنسی غلاموں کے طور پر رکھا جا رہا ہے۔

یزیدیوں کو شکایت ہے کہ دنیا انہیں بھول چکی ہے۔ شمالی عراق میں بی بی سی کے رپورٹر پال وڈ اور کیمرہ مین فریڈ سکاٹ نے دولت اسلامیہ کے قبضے سے فرار ہونے والی بعض یزیدی خواتین سے ملاقات کی۔ اُن کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں جاوید سومرو۔