اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا فوجی عدالتیں انصاف فراہم کر سکتی ہیں؟

پاکستان میں حکومت نے دہشت گردی کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کے لیے فوجی افسروں کی سربراہی میں خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کے طریقہ کار پر سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل اب آخری مراحل میں ہے۔ ملک کے بیشتر سیاسی رہنماؤں نے ان عدالتوں کے قیام سے اتفاق تو کیا ہے لیکن ان کے طریقہ کار پر کچھ تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ نامہ نگار آصف فاروقی نے فوجی عدالتوں پر اٹھنے والے اعتراضات کا احاطہ کیا ہے۔