اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فوجی عدالتوں کا قیام،ان حالات میں ضروری

تصویر کے کاپی رائٹ none
Image caption پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بی بی سی کی نازیہ میمن سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ اچھے اور برے طالبان کی اصطلاح سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ایجاد ہے ۔

فوجی عدالتوں کے قیام اور پشاور میں سکول کے بچوں کے قتل عام کے جواب میں ردعمل کے بارے میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس سلسلے میں فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ ’جائیں اس ماں سے پوچھیں جس کا بچے اس حملے میں مارا گیا۔وہ اپنے بچے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی دیکھنا چاہتی ہے۔