اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اعتزاز حسن کی پہلی برسی

پاکستان میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے مقابلے کی ایک بظاہر غیرمعمولی اجتماعی کوشش میں منگل کو قومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے 21ویں آئینی ترمیم منظور کر لی ہے۔ ليکن منگل سے ایک برس پہلے اِسی شدت پسندی کے مقابلے کی ایک انفرادی کوشش میں ہنگو کے اعتزاز حسن نے ایک سکول کو ہدف بنانے والے خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی تھی۔ اعتزاز حسن کو آج منگل کو اُن کے آبائی علاقے میں کس طرح یاد کیا گیا، يہي جاننے کي کوشش میں پشاور سے ہمارے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی ہنگو گئے۔