اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بچوں کے تحفظ کے لیے ایمان کا سہارا‘

پاکستان میں پشاور سانحے کے بعد تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی معمول کی تعطیلات کو بڑھا دیا گیا تھا۔ ان تعطیلات کے ختم ہونے پر ملک بھر میں تعلیمی ادارے سوموار بارہ جنوری سے کھل رہے ہیں۔ان چھٹیوں کے دوران مرکزی اور صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو سکیورٹی اقدامات کی ایک طویل فہرست جاری کی تھی۔

مختلف سکولوں نے کسی حد تک ان ہدایات پر عمل کیا اس پر نظر ڈالنے کے لیے بی بی سی اردو کی نامہ نگار عنبر شمسی نے راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں لیے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر اپنی اس رپورٹ میں نظر ڈالی ہے۔