اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان میں اچھی کامیڈی فلموں کی کمی ہے‘

ہمایوں سعید پاکستان کی فلم اور ٹیلیویژن انڈسٹری کی مقبول شخصیات میں سے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک پروڈکشن ہاؤس کے مالک بھی ہیں جس نے کئی ہٹ ڈرامہ سیریلز اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ جیسی مقبول فلم بنائی ہے۔

انھی کے پروڈکشن ہاؤس نے پاکستان میں سنہ 2014 کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ’پیارے افضل‘ بھی پیش کیا۔

ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ہمایوں سعید سے ان کے نئے پروجیکٹس کے بارے میں بات چیت کی جن میں آنے والی فلم پروڈکشن ’جوانی پھر نہیں آنی‘ بھی شامل ہے ـ