سانحہ پشاور میں مرنے والے بچوں کے والدین نے تنظیم قائم کی ہے تاکہ وہ متحد ہو ک کام کر سکیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہمارے بچے شہید ہوئے، کیوں، کس نے کیے؟‘

بیس دسمبر کو صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد حملے میں مرنے والے بچوں کے چہلم کی تقریب منعقد کی۔ ان بچوں کے والدین کی تنظیم ’شہداء فورم‘ اس میں شریک تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور بہت سے مسائل پر بات کر رہے ہیں جن میں زخمی بچوں کے لیے امداد بھی شامل ہے۔ تنظیم کے کوآرڈینیٹر قیصر خان سے ماہ پارہ صفدر نے بات کی