مہاراجا رنجیت سنگھ کی پوتی خواتین کو ووٹ دلوانے کی تحریک میں سرگرم تھیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ’انقلابی‘ پوتی کی کہانی

تصویر کے کاپی رائٹ Museum of London

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی پوتی کا خواتین کو ووٹ دلوانے کی تحریک میں اہم کردار تھا۔شہزادی صوفیا ایلیگزینڈرونا کے والد مہاراجہ دلیپ سنگھ کو انگریزوں نے اقتدار سے ہٹایا جب وہ صرف گیارہ برس کے تھے، پھر برطانوی حکام کے پاس ہی رہے، وہ عیسائی بن گئے، انگلستان میں ہی رہے۔

ان کی بیوی کا انڈیا سے کوئی تعلق نہیں تھا، اور بچے بھی یورپ میں پیدا ہوئے اور انگلستان میں پلے بڑھے۔ لیکن پھر بھی دلیپ سنگھ کی بیٹیوں اور خاص طو پر شہزادی صوفیا کا بعد میں ہندوستان سے ایک خاصہ گہرا تعلق بنا۔ عنبر خیری نے شہزادی صوفیا کی زندگی پر اس نئی کتاب کی مصنف انیتا آنند سے گفتگو کی اور ان سے پوچھا کہ اس شخصیت میں ان کی دلچسپی کہاں سے شروع ہوئی اور کیوں؟