اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آسٹریلوی صحافی ساتھیوں کی رہائی کے لیے کوشاں

مصر کی جیل سے رہائی پانے والے آسٹریلوی صحافی پیٹر گریسٹا کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ الجزیرہ چینل سے تعلق رکھنے والے پیٹر گریسٹا کو مصر کی جیل میں 400 دن کی قید کے بعد اتوار کو رہا کر کے ملک بدر کیا گیا تھا۔ پیٹر کو ان کے دو صحافی ساتھیوں محمد فہمی اور باہر محمد سمیت 2013 میں گرفتار کر کے ان پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔