اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انور ابراہیم کو اغلام بازی کے الزام میں پانچ سال قید

ملائیشیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے حزبِ اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کو سنہ دو ہزار آٹھ میں ایک مرد ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کے الزام میں دی جانے والی پانچ سال قيد کي سزا کو برقرار رکھا ہے۔ انور ابراہيم اور کئي ہيومن رائٹس گروپوں کا کہنا ہے کہ يہ الزامات اُن کو بدنام کرنے کی حکومتي مہم کا حصہ ہیں۔