اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہندو فیملی لا کے نفاذ میں تاخیر کیوں؟

پاکستان میں ہندو برادری کی شادیوں کے اندراج کا کوئی قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہندو آبادی خاص طور پر نچلے طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔

حکمراں جماعت کے رکنِ پارلیمان گذشتہ ایک برس سے اس مسئلے کے حل کے لیے قانون کے ایک مسودے کو وفاقی کابینہ سے منظور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے دو بار احکامات جاری ہونے کے باوجود اسے قانونی مسودے کو ابھی تک کابینہ سے منظوری نہیں مل پائی ہے۔ شادی کے اندراج نہ ہونے کی وجہ سے ہندو آبادی کو کس قسم کے مسائل سامنا کرنا پڑتا ہے، جانیے عنبر شمسی کی اس رپورٹ میں۔