اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شامی باغیوں کی تربیت، امریکہ کی غلطی ہو گی‘

امریکی فوج نے ایسے شامی باغیوں کی چھان بین اور چناؤ کا عمل شروع کر دیا ہے جنھیں متوقع طور پر اگلے چند ہفتوں میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف تربیت دی جائے گی۔

اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار اور امریکہ کی ڈیلاوئر یونیورسٹی سے منسلک محقق ڈاکٹر مقتدر خان کا کہنا تھا کہ امریکہ پھر سے اپنی غلطی دھرا رہا ہے اور اس پالیسی سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔