اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نتن یاہو کا خطاب، اوباما کی نئی مشکلات

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن متن یاہو کے امریکی کانگریس سے متنازع خطاب سے اوباما انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوئے ہیں۔ صدر اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نتن یاہو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی متبادل حل دینے میں ناکام رہے ہیں۔ نتن یاہو کی تقریر نے امریکہ میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں رائے کو مزید منقسم کر دیا ہے جس سے اوباما انتظامیہ کے لیے سیاسی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔