اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مائیکروچپس کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی نگرانی‘

پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے افراد کی مانیٹرنگ کو سخت کرنے کے لیے نیا نظام لا رہی ہے جن کے نام مسلح گروہوں فرقہ ورارنہ اور کالعدم تنظیموں کا رکن ہونے یا ان سے وابستگی کے باعث فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو اپنے علاقوں سے باہر جانے کے لیے پولیس کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

بی بی سی اردو کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس کے لیے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا ممکن نہیں تھا تاہم انھیں مائیکرو چپس لگائی جائیں گی تا کہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔