اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وزیرستان:گرینڈ جرگے کا واپسی کا مطالبہ

عمائدين شمالی وزیرستان کے ایک گرینڈ جرگے نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی واپسی کا فوری طور پر اعلان کرے ورنہ وہ تمام متاثرین سميت بذات خود اپنے آبائی علاقوں کي راہ ليں گے۔ حکومت کي جانب سے متعدد بار بے گھر افراد کو پھر سے بسانے کے اعلانات کے باوجود ، ان کے ليے اب بھي مناسب اقدامات نظر نہيں آتے۔

گزشتہ سال جون میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن ضرب عضب کےسبب لاکھوں افراد بے گھر ہوئے جو بنوں شہرکے ہزاروں خيموں ميں زندگي بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بنوں کي خيمہ بستي سے عزیزاللہ خان کی رپورٹ