اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

محمد عامر ایک مرتبہ پھر میدان میں

سپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سال کي پابندی بُھگتنے کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر پھر کرکٹ کے میدان میں اُترے ہیں۔ ان پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی ابھی چند ماہ برقرار رہے گی۔ محمد عامر نے جمعے کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان کے ایک مقامی کلب کی طرف سے کرکٹ میچ میں حصہ لیا۔ وقفے کے دوران انہوں نے بی بی سی کے ساتھ اپنے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں مختصر ليکن بڑي معني خيز بات کی۔