اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’رینجرز کو بیانات نہیں دینا چاہییں‘

سنیچر کو کراچی میں رینجرز نے زیر حراست متحدہ قومی موومنٹ کے مبینہ کارکن عمیر صدیقی کے بیان پر مبنی ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمیر صدیقی نے بلدیہ گارمنٹس فیکٹری کی آتش زدگی کے واقعات سے لے کر ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن کی سربراہ زہرہ یوسف سے پوچھا گیا کہ رینجرز کا ایسا بیان جاری کرنا قانونی طور پر درست درست ہے کیونکہ بعض لوگ اس بیان کو متحدہ قومی موومنٹ کا میڈیا ٹرائل کہہ رہے ہیں۔