اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں بے موسم برسات کسانوں کے لیے تباہی

انڈیا کی کئی ریاستوں میں اس سال بے موسم بارشوں سے فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ مارچ کے پہلے پندرہ دنوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری شمالی، وسطی اور مغربی ریاستوں میں کسانوں کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسم اب گزر چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سروے کرایا جارہا ہے جس کے بعد ہی نقصان کی اصل تصویر ابھر کر سامنے آئے گی۔ دلی سے سہیل حلیم