صولت مرزا
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

صولت مرزا کے بیان کی قانونی حیثیت کیا ہے؟

بلوچستان کی مچھ جیل میں بند سزائے موت کے مجرم صولت مرزا نے پاکستانی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے۔

اس بیان کے نشر ہونے کے کچھ ہي دیر بعد ان کی پھانسی پر عمل درآمد بھی 72 گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا۔ لیکن آج قومی اسمبلی میں پاکستان کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی ان کی صحت کي خرابی کے سبب موخر کی گئی ہے۔

بی بی سی اردو کی ارم عباسي نے ريٹائرڈ جسٹس طارق محمود سے پوچھا کہ کيا اسے حلفيہ بيان کے طور پر عدالت ميں پيش کيا جا سکتا ہے؟