اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں نوروز کی تقریبات

قديم ايراني نئے سال نوروز کي تقريبات پاکستان میں سرکاري يا قومی سطح پر نہیں منائي جاتيں، لیکن ملک کے کئی دیہی علاقوں میں نوروز کافی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے- ملک ميں شدت پسندي اور عدم برداشت ميں غير معمولي اضافے کے بعد سے ايسے بہت کم مواقع آتے ہيں جب شہري تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر تہوار ملکر مناتے ہيں۔ چکوال کے قريب کڑائی نامی ایک گاؤں ميں یہ تہوار پاکستان کی آزادی سے پہلے سے منایا جا رہا ہے اور آج بھی یہ روایت قائم ہے۔ نوروز کے موقع پر ہماری نامہ نگار نوشین عباس نے بھی کڑائی گاؤں کا رخ کیا-