جہاز کا ملبہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

متاثرہ ممالک میں سوگ، لاشوں کی تلاش جاری

فرانس میں حکام کے مطابق جرمن فضائی کمپنی ’جرمن وِنگز‘ کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈيڑھ سو افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ طيارے کے کاک پِٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا ہے ليکن اِسے بھي نقصان پہنچا ہے۔

فرانس، جرمنی اور سپین کے سربراہان فرینچ ایلپس کے اُس دور دراز علاقے میں پہنچ گئے ہیں جہاں منگل کو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ انھوں نے ہلاک ہونے والوں کو خراج عقيدت پيش کيا اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔ ہلاک ہونے والے پینتالیس افراد کا تعلق سپین سے تھا جبکہ ساٹھ سے زیادہ جرمن شہري تھے۔