اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’معاون پائلٹ نے جان بوجھ کر طیارہ گرایا‘

فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس ميں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طيارے کا معاون پائلٹ بظاہر طیارے کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ منگل کو ہونے والے حادثے کی تفتیش کرنے والے سرکاری ماہر برائس روبن نے بلیک باکس سے ملنے والی آوازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت معاون پائلٹ کاک پِٹ میں تنہا تھا اور اُس نے اُس وقت دانستہ طور پر طیارے کی بلندی کم کرنا شروع کر دی جب طیارے کا سينئر پائلٹ کاک پِٹ سے باہر تھا۔ تفصيل کے ساتھ زياد ظفر