اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیوبا کے مسلمانوں کا گذارہ کیسے؟

کیوبا میں کئی دہائیوں تک اپنے دینی عقائد کا کھل کر اظہار کرنا مشکل تھا کیوں کہ ریاست کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ لیکن اب زیادہ سے زیادہ لوگ کیتھولک مذہب کی پیروی کر رہے ہیں اور مسلمانوں کی چھوٹی سی آبادی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن ایک ایسے ملک میں اسلام کے مطابق زندگی گزارنا مشکل ہے جہاں شراب ہر جگہ دستیاب ہے، خنزیر کا گوشت کھانا عام ہے اور ملک میں ایک بھی مسجد نہیں۔ کیوبا سے وِل گرانٹ کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں زیاد ظفر۔