اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پی ٹی اے کو بااختیار بنانے کی کوشش میں ہیں‘

پاکستان میں یوٹیوب کی پابندی کو ڈھائی سال ہونے والے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کو 2013 میں توہین آمیز ویڈیو نہ ہٹانے پر بلاک کیاگیا تھا۔ ليکن 2014 میں امریکہ کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اِس ویڈیو کو یوٹیوب سے ہٹائے جانے کے باوجود پی ٹی اے نے پاکستان میں یہ پابندي برقرار رکھي۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے پی ٹی اے کے چئیرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ سے پوچھا کہ کیا پی ٹی اے کے پاس انٹرنیٹ سینسرشپ کا قانونی اختیار ہے؟