اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خوف کا مقابلہ مارشل آرٹس کے ذریعے

پاکستان میں شيعہ ہزارہ برادري کے کے بچے اور نوجوان خوف اور گھُٹن کے ماحول کا مقابلہ مارشل آرٹس اور پارکور جيسے کھيلوں سے کر رہے ہیں۔ ہزارہ کميونٹي گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسندی کے واقعات کا نشانہ بن رہي ہے اور اِنسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دو لاکھ سے زيادہ ہزارہ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ایسے غیر معمولی حالات سے اِس برادري کی نئی نسل کو بچپن سے ہی سمجھوتہ کرنا پڑتا ہےـ لیکن اب يہ بچے اور نوجوان اِس صورتحال کا سامنا کيسے کر رہے ہیں۔ ديکھيے کوئٹہ سے صبا اعتزاز کی رپورٹ ۔